ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی میں شادی شد ہ خاتون کا اپنے رشتہ دار پر جنسی ہراسانی اور دھمکی کا الزام

اُڈپی میں شادی شد ہ خاتون کا اپنے رشتہ دار پر جنسی ہراسانی اور دھمکی کا الزام

Fri, 12 May 2017 23:58:48    S.O. News Service

اڈپی12؍مئی (ایس او نیوز)پڈوبدری پولیس اسٹیشن میں ایک شادی شدہ خاتون نے اپنے دور کے رشتے دار پر جنسی ہراسانی اور دھمکانے کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کروائی ہے۔

جنسی ہراسانی کی یہ شکایت دہلی کے ایک ہوٹل میں برسر ملازمت عباس نامی شخص کے خلاف درج کی گئی ہے جو کہ موڈو پالیمار کا رہنے والاہے۔ مذکور ہ خاتون نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ عباس اکثر و بیشتر دہلی سے اپنے گاؤں آیا کرتا تھا ۔ اور ہر بار وہ مذکورہ خاتون کے گھر آتا تھا۔ اس دوران اس نے خاتون کی نامناسب تصویریں بھی اتاریں اور پھر دھمکی دینے لگا کہ اگر اس کے ساتھ جنسی تعلقات کے لئے وہ تیارنہیں ہوگی تو پھر وہ ساری تصویریں سوشیل میڈیا پر اَپ لوڈ کردے گا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس دھمکی سے گھبرا کر اس نے عباس کو 5لاکھ روپے دیدئے تھے۔

خاتون کا الزام ہے کہ عباس کی دست درازی اور دھمکیاں اس کے بعد بھی نہیں رکیں، اس سے آگے بڑھ کر اس نے جنسی تعلق نہ بنانے پر اس پر تیزابی حملہ کرنے کی بھی دھمکی دے ڈالی۔اس کے علاوہ عباس مسلسل اس کا پیچھا کررہا ہے اور اب یہ مطالبہ کرنے لگا ہے کہ وہ اپنے شوہر کو چھوڑ دے اور اس کے ساتھ رہنے کے لئے تیار ہوجائے۔

پڈوبدری پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ، مگر مذکورہ خاتون کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ پولیس نے معاملہ درج کرنے میں کافی ٹال مٹول اور تاخیر سے کام لیا ہے۔


Share: